گجرات:منگوال اکبر پلازہ میں کریانہ سٹور لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار، مال مسروقہ15لاکھ 50ہزار روپے نقدی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق مسمی شہزا دانور ولد محمد انورسکنہ کنجاہڑی نے تھانہ منگوال کو اطلاع دی کہ منگوال اکبر پلازہ میں اس نے کریانہ سٹور بنا رکھا ہے،جہاں سے نامعلوم چوروں نے قیمتی سامان اور نقدی چوری کی ہے۔
اس اطلاع پرتھانہ منگوال پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے واردات کرنے والے ملزمان کا سراغ لگا کران کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔محمد جنید ولد جاوید اقبال سکنہ کوٹ کھگہ2۔علی حمزہ ولد محمد رمضان سکنہ منگوال شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 15لاکھ50ہزارروپے نقدی برآمد کرلی گئی۔جبکہ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔