ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کانا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن

ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کانا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ برداربلال حسن سکنہ چک مموری منڈی بہاوالدین کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ روند برآمدکر لئے۔
دوسری کاروائی میں تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمدفاروق سکنہ ڈنگہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
تھانہ سٹی سرائے عالمگیرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان لیاقت سکنہ مہے کلاں کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار اسد اللہ سکنہ منڈی بہاو۱لدین اور علی رضا سکنہ محلہ سردار پورہ لالہ موسی کو گرفتار کر کے 2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں