دبئی اور یورپ میں 30 ٹن منشیات ضبط، 49 اسمگلر گرفتار

یوروپول نے پیر کو کہا کہ پولیس نے ان کے بقول منشیات کے ایک “سپر کارٹیل” کو توڑ دیا ہے جو یورپ میں کوکین کی تجارت کے لگ بھگ ایک تہائی حصے کو کنٹرول کرتا تھااور مختلف ممالک میں اس غیرقانونی کاروبار سے منسلک 49 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں سے چھ کا تعلق دبئی سےہے۔

یورپی یونین کی پولیس ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ “ڈیزرٹ لائٹ” نامی بین الاقوامی آپریشن میں 30 ٹن منشیات ضبط کی گئیں اور بیلجیئم، فرانس، ہالینڈ اور اسپین میں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

دبئی میں کیے گئے کریک ڈاؤن میں ، یورو پول کے مطابق، نیدرلینڈ کی ایک “بڑی مچھلی” بھی پکڑی گئی ہے جس کے مبینہ طور پر ، جرائم پیشہ ڈچ سرغنہ ردوان تاگی سے روابط تھے، جسے پہلے ہی 2019 میں خلیجی امارات میں پکڑ لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں