سیالکوٹ ائیرپورٹ

رن وے کی مرمت کیلئے سیالکوٹ ائیرپورٹ 5 دسمبر سے 20 دسمبر تک بند رہے گا، لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹس کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا

ملک کے اہم ائیرپورٹ کو 16 روز کیلئے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ سیکٹر کے حوالے سے ملک کے سب سے اہم شہر سیالکوٹ کے بین الاقوامی  ائیرپورٹ کو کئی روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تجارتی لحاظ سے ملک کے اہم ترین ائیرپورٹس میں سے ایک سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو 2 ہفتے سے زائد وقت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کی مرمت کا کام شروع کیا جا رہے ہے، اسی لیے ائیرپورٹ کو 16 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا، ائیرپورٹ کے رن وے کی مرمت کا کام شروع کے پیش نظر ایئرپورٹ کو پیر 5دسمبر کے روز پروازوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا۔

ائیرپورٹ آئندہ 16 روز کیلئے یعنی 20دسمبر تک بند رہے گا، ائیرپورٹ کی بندش کے حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئرلائن کو نوٹم کے ذریعے ائیرپورٹ کی بندش اور رن وے کی مرمت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ بندش کے ایام میں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند رہے گا، بندش کے ایام میں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں