بورے والا

بورے والا میں مخالفین کی فائرنگ سے حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی جاں بحق

پنجاب کے علاقے بورے والا میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے حاملہ خاتون اور چار سالہ بچی کو ابدی نیند سلادیا۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا کے علاقے حاجی شیر دیوان صاحب میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے تین سالہ بچی اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے سوگ میں ڈوب گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا اور پولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں