ہاشم ڈوگر

شہباز شریف نے پنجاب دشمنی میں 5 اضلاع کا پانی بند کر دیا، ہاشم ڈوگر

صوبائی وزیر آبپاشی ہاشم ڈوگر اور صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ صوبائی وزیر آبپاشی ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ وفاق میں موجود لوگ پنجاب کے کندھے پر چڑھ کر حکومت کرتے ہیں، شہباز شریف نے پنجاب دشمنی میں 5 اضلاع کا پانی بند کر دیا ہے۔ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ پنجاب دشمنی میں وزیراعظم کو سندھ نے استعمال کیا ہے، وفاق سے کہتے ہیں اقربا پروری نہ کریں، پنجاب  کو پانی دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اضلاع کے عوام کو بے بس نہیں ہونے دیں گے، پانی ضرور دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گریٹر تھل کینال کے منصوبے پر دستخط نہ ہوئے تو پنجاب حکومت خود اسے بنائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے، پرویزالہی کو کہیں گے تو اسمبلی توڑ دیں گے اور بھیٹر بکریوں جو بکنے والی تھیں وہ چلی گئی ہیں، اب 178 میں سے کوئی بھی کہیں نہیں جائے گا اور میں سمجھتا ہوں کے دنیا کا بے وقوف آدمی ہوگا جو عمران خان کا ساتھ چھوڑے گا، اگر کوئی جاتا ہے تو اس کا ووٹ بھی نہیں مانا جائے گا۔ انہوں نے کہا اگر پرویزالہی نے اسمبلی نہ توڑی تو اپنے استعفے پی ٹی آئی کو جمع کروا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں