گجرات: بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی شمولیت کا خوفناک انجام،
عمران افتخار نامی شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارنے والے 7ملزمان کو24گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 13.12.2022کو سرائے عالمگیر کے گاوں سمبلی میں بچوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوگیا، جس میں بڑوں کی مداخلت کا خوفناک انجام ایک شخص مسمی عمران افتخار کے قتل کی صورت میں سامنے آیا۔لڑائی جھگڑے میں ملوث 7افراد نے فائرنگ کر کے مخالفین پر دھاوہ بول دیا۔جو ملزمان نے طیش میں آکرسیدھی فائرنگ شروع کردی،جس کی زد میں آکرعمران افتخار نامی شخص دم توڑ گیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلدگرفتار کر نے کے احکامات جاری کیے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر SIمجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین حکمت عملی سے وقوعہ میں ملوث 7ملزمان کو 24گھنٹے کے اندرگرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔عاطف اعجاز ولد اعجاز حسین سکنہ سمبلی 2۔ سہیل مجید ولد عبدالمجید سکنہ سمبلی 3۔افضال مجید ولد عبدالمجید سکنہ سمبلی 4۔اویس اکبر ولد اعجاز حسین سکنہ سمبلی 5۔نوید ولدمحمد رزاق سکنہ سمبلی 6۔عرفان ولد جاوید اشرف سکنہ سمبلی 7۔محمد رزاق ولد محمدشریف سکنہ سمبلی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور،2عددبندوق 12بور، رائفل 244بور معہ روند برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان گجرات پولیس