وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی طیارے میں راولپنڈی آمد، اہم شخصیت سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ لاہور سے راولپنڈی آمد ہوئی، جہاں انہوں نے اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ طویل اہم ملاقات کی اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی میں اہم شخصیت سے ملاقات کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پہنچے۔ بعد ازاں وزیراعلی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں اہم شخصیت کے آفس روانہ کردیا گیا۔ اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں