پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہنوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 جنوری سے اسکولز میں دوبارہ کلاسز کا آغاز ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشنپنجاب نے پنجاب بھر کے اسکولز کی چھٹیوں میں 7 روز کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک ہوںگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 جنوری سے اسکولز میں دوبارہ کلاسز کا آغاز ہوگا،اسکولز میں کلاسز کے آغاز پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری و نجیکالجز کی چھٹیوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں