ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا،
3ملزمان گرفتار،2کلو گرام سے زائد چرس اور شراب برآمد،مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم فیصل علی ولد اورنگزیب سکنہ سرائے عالمگیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 1580گرام چر س برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔جبکہ تھانہ بولانی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کامران شاہد ولد محمد رزاق سکنہ بلوبانیاں کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزم کے قبضہ سے 580گرام چرس برآمد کر لی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم راشد مسیح ولد ریاض مسیح سکنہ گجرات کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے شراب برآمد کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انٹیروگیشن جاری ہے،مزیدانکشافات متوقع ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں،منشیات کا زہربے شمار قیمتی جانیں لے چکا ہے۔ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
ترجمان گجرات پولیس