گجرات۔معروف برینڈسے کپڑے اور نقدی چوری کرنے والا شاپ مینجر گرفتار،
سوٹ اور 1لاکھ روپے نقدی مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق مسمی سید ایاز الحسن ولد سید فدا حسین سکنہ لاہور کینٹ نے تھانہ بی ڈویژن کو اطلاع دی کہ معروف کپڑے کی برینڈمیں بطور ایریا مینجر کام کرتا ہوں کورٹ روڈ گلف سنٹر پلازہ میں موجود دوکان پر بسلسلہ آڈٹ کرنے آیا جو کہ ملزم شاپ مینجر حنان افتخار علی سکنہ شیخوپورہ موقع سے فرار ہو گیا آڈٹ کرنے پرپتا چلا کہ دوکان کے سٹاک سے سوٹ اور نقدی چوری کر لئے گئے ہیں۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SI اختر محمود نے فوری مقدمہ درج کیا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات کرنے والے ملزم خنان افتخار ولد افتخار سکنہ شیخوپورہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے سوٹ اور 1لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس