غیرقانونی تارکین وطن

غیرقانونی تارکین وطن کو واپس نہ بلایا تو ویزا پابندیاں لگا دیں گے: یورپی یونین

یورپی یونین نے پاکستان کے حوالے سے وارننگ جاری کیا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کو واپس نہ بلایا تو ویزا پابندیاں لگا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماؤں کو خط، پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، مراکش اور کئی دیگر ممالک کے غیرقانونی تارکین وطن کا ذکر بھی کیا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ یورپی یونین خطے کے محفوظ ممالک کی فہرست تیار کرے اور بحیرۂ روم اور مغربی بلقان کے ان راستوں پر سرحدی نگرانی کو سخت بنائے جو تارکین وطن یورپ جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یورپی یونین نے پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، مراکش، تیونس اور نائیجیریا جیسے ممالک کے ساتھ تارکینِ وطن سے متعلق معاہدے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ واپسی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔

سربراہ یورپی کمیشن یہ خط یورپی یونین کے 9 اور 10 فروری کے سربراہی اجلاس سے قبل بھیجا گیا ہے جس میں غیرقانونی تارکین وطن کے مسئلے پر بات کی جائے گی۔یورپی یونین کے رکن ممالک رواں برس کی پہلی ششماہی میں ایک پائلٹ سکیم پر دستخط کر سکتے ہیں تاکہ اہل تارکین وطن کے لیے سکریننگ اور سیاسی پناہ کے طریقہ کار کو تیز کیا جا سکے اور جو اس کے لیے اہل نہیں ہیں، ان کی فوری واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ دوسری جانب یورپی یونین کی داخلی امور کی کمشنر یلوا جوہانسن نے کہا ہے کہ گذشتہ برس 10 لاکھ کے لگ بھگ سیاسی پناہ کی درخواستیں موصول ہونے کی وجہ سے کئی یورپی ممالک پربہت زیادہ دباؤ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں