سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے مسلط امپورٹڈ سرکار کو تسلیم نہیں کرتا، عمران خان

اسلام آباد (ڈیسک نیوز )سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصا ف عمران خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے مسلط امپورٹڈ سرکار کو تسلیم نہیں کرتا،


تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ”میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا، 10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کے قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے خاتمے اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں