پیرس میں بھی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ تقریب و احتجاجی ریلی نکالنے کے انتظامات مکمل

فرانس(رپورٹ :حمید چوہدری کے قلم سے) آزاد کشمیر، پاکستان اور بیرون ملک میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بڑے پیمانے پر ریلیاں، سمپوزیم، واک فار پیس، کنونشن ،میٹنگز اور تقریری مقابلے منعقد کیے جائیں گےاسی طرح پیرس میں بھی 5 فروری کوبھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے” یوم یکجہتی کشمیر ”منایا جائیگا ،پیرس میں سیاسی وسماجی جماعتوں اور کارکنوں نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی بھر پور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جسے گزشتہ 76سال سے بھارت نے سلب کر رکھا ہے ،پاکستان اورآزاد جموں و کشمیر کی طرح پیرس میں بھی یہ دن روایتی جوش و خروش سے منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے،5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے سفارتخانہ پاکستان پیرس (فرانس)میں تقریب منعقد ہوگی جبکہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی گار دی ایسٹ سے ساڈھے تین بجے شروع ہو کر پلس دی ریپبلک پر پانچ بجکر 30منٹ پر ختم ہو گی ،فرانس میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ہر سال اس دن کو نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کیلئے مناتے ہیں بلکہ مقبوضہ علاقے کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کرتی ہے ،اس سال بھی پیرس کی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں شہدائے کشمیر، جدوجہد آزادی کی کامیابی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،پیرس میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کا اپنے پیغامات میں کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر سے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کو ایک نیا ولولہ ملتا ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی اور ترقی کا انحصار تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل پر ہے،مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کشمیری عوام اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے حق خودارادیت کا استعمال کریں ،انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اوورسیز پاکستانی وکشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں