دبئی (ڈیسک نیوز) سابق صدر اورسابق آرمی چیف پرویز مشرف انتقال کر گئے ،سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی فیملی میت کو پاکستان لانے سے متعلق سوچ بچار کر رہی ہے ،
اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گئے ہیں،پرویز مشرف کاآج علی الصبح انتقال ہوا۔
سابق صدر پرویز مشرف گیارہ اگست 1943 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے تھے،پرویزمشرف کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا،پرویز مشرف نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی سکول سے تعلیم حاصل کی ،پرویز مشرف نے بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی ،پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے ،سابق صدر پرویز مشرف نے 1961 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا،پرویز مشرف نے بعد میں سپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی ،پرویز مشرف نے 1965 اور1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا،پرویز مشرف 7 اکتوبر1998 کو چیف آف آرمی کے عہدے پر فائز ہوئے ،پرویز مشرف نے 12 اکتوبر1999 میں ملک میں ایمرجنسی لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھال لیا تھا،پرویز مشرف2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے ۔