آزادی کی قیمت سےآشنا لوگ بھارتی قبضے سےآزادی کی جستجو میں اہلِ کشمیر کے ساتھ کھڑےہوں ،عمران خان

لاہور (ڈیسک نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر و قیمت سےآشنا لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے سےآزادی کی جستجو میں آج اہلِ کشمیر کے ساتھ کھڑےہوں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سرگرمِ عمل اور زندہ دل کشمیریوں کی شوخئی زیست، شوقِ حیات مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کےظالمانہ جبر و تسلُّط تلےماند پڑچکےہیں۔ آزادی کی قدر و قیمت سےآشنا لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے سےآزادی کی جستجو میں آج اہلِ کشمیر کے ساتھ کھڑےہوں، انسان تومحض آزادمعاشروں ہی میں پھلتے پھولتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر پورے زور و شور سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ریلیاں اور سیمینار منعقد کئے گئے جن کے دوران کشمیریوں کی سیاسی، سماجی اور سفاری حمایت کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں