سابق وزیرِداخلہ شیخ رشید کا اڈیالہ جیل میں معمول کا طبی معائنہ، دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا

راولپنڈی (ڈیسک نیوز ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اڈیالہ جیل کے ڈاکٹروں نےایک مرتبہ پھر معمول کا طبی معائنہ کیا ہے،

نجی نیوز چینل کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا اڈیالہ جیل میں مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے دوران ڈاکٹرز نے بخار، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کا مشاہدہ کیا،

قبل ازیں شیخ رشید کا گذشتہ روز بھی طبی معائنہ کیا گیا تھا جس کے مطابق وہ بلڈ پریشر کے مریض ہیں، جیل حکام کا کہنا تھا کہ انہیں ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور ہائی سکیورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں