لاہور(ڈیسک نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے گرفتار کرلیا گیا ہے اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جارہے تھے لیکن مٹیاری کے قریب سندھ پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ، ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں پنجاب کے رہنماﺅں کوگرفتار کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے ، اس طرح کے اقدامات سے صوبوں کے درمیان نفرتیں بڑھیں گی ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب سے سندھ پولیس کی جانب سے پرویز الٰہی کے الزاما ت کی تردید کی گئی ہے ، ایس ایس پی مٹیاری کلیم ملک کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے محمد خان بھٹی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔
دوسر ی جانب لاہور کے علاقے جی او آر میں پولیس نے محمد خان بھٹی کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا ،پولیس اہلکار زبردستی گیٹ پھلانگ کر ان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور سی سی ٹی وی ڈیوائس قبضے میں لے لی جبکہ وہاں موجود ملازمین کے موبائل بھی لے گئے۔