گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے علاقہ میں خوف کی علامت بنا، 5افراد کو قتل اور 6 افراد کو زخمی کرنے والا عرصہ 13سال سے رو پوش انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرہ تنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل میاں محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر سرفراز احمد نے اپنی ٹیم نے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب عرصہ 13سال سے روپوش مجرم اشتہاری سہیل ارشد سکنہ گردنانوالہ کو ٹریس کرنے کے بعد چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری خاندانی دشمنی پر سال 2010سے اب تک 5افراد کو قتل جبکہ 6افراد کو زخمی کر چکا تھا۔قتل ہونے والے افراد میں 1۔ عباس 2۔ جنید اقبال 3۔ مزمل حسین 4۔ مرتضیٰ 5۔ اصغر علی جبکہ زخمیوں میں 1۔ مزمل حسین 2۔ آصف ارشد3۔ زین عباس 4۔ فضیلت رانی 5۔ فروہ رانی6۔ محمد عباس سکنائے گردنانوالہ شامل تھے۔ مجرم اشتہاری کے قبضہ سے رائفل کاشنکوف بھی برآمد ہوئی۔جس کو تھانہ ڈنگہ منتقل کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس