ریاض(ڈیسک رپورٹ )سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سابق صدرپرویزمشرف کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں شاہ سلمان کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی رحمت اور مغفرت کی کثرت سے نوازے۔سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پرویزمشرف کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔