تھانہ بی ڈویژن پولیس لیڈی اے ایس آئی راشدہ پروین نے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا،مال مسروقہ 1لاکھ روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والہ اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق موضع گلانوالہ کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ دن 11 بجے میزان بینک جی ٹی روڈ گجرات نزد امین فین سے رقم نکلوا کر ایچ بی ایل بینک نزد ہائی ٹیک موبائل پر جمع کروانے گیا برانچ والوں نے مجھے کہا کہ یہ رقم یہاں جمع نہیں ہو گی۔
تو تمام رقم شاپر میں ڈال کر موٹر سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ لٹکا کر وہاں سے نکلا جیسے ہی میں خان بہادر پلازہ کے پاس پہنچا تو 2 کس نا معلوم موٹر سائیکل سوار پیچھے سے آئے اور مجھے گن پوائنٹ پر روک لیا اور رقم چھیننے لگ گئے میری معمولی سی مزاحمت پر اس نے فائر کر دیا جو قریب کھڑے شخص کی دائیں ٹانگ میں لگ گیا اور ملزمان میری تمام رقم چھین کر فرار ہو گئے۔
اطلاع موصول ہونے پر تھانہ بی ڈویڑن پولیس نے فوری طور پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویزاقبال گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بی ڈویڑن SIاختر حسین،ASI راشدہ پروین اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔جنہوں نے انتہائی محنت، جانفشانی اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم منور حسین ولد تھراج سکنہ حافظ آباد کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ1لاکھ روپے نقدی، اور واردات میں استعمال ہو نے والا اسلحہ پسٹل30بوربرآمد ہوا۔ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں