موبائل گھر ترکیہ

قطر کا 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کو عطیہ کرنے کا اعلان

قطر نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق قطر نے کہا ہے کہ اس کا پہلے ہی سے منصوبہ تھا کہ وہ یہ گھر کسی کو عطیہ کر دے گا۔

فٹ بال ورلڈ کپ میں قطر کو 14 لاکھ افراد کو رہائش دینے کی ضرورت تھی جو اس نے موبائل گھروں کے ذریعے پوری کی۔

کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ بہت سے لوگ سخت سردی میں کھلے میں سونے پر مجبور ہیں۔

قطر اور دیگر خلیجی ممالک نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں حصہ لیا ہے۔ یو اے ای نے 10 کروڑ ڈالر کی امداد دی ہے۔ سعودی عرب نے امدادی سامان کے آٹھ جہاز ترکیہ اور شام بھیجے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں