لاہور(ڈیسک نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ق لیگ پنجاب کےصدر چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی عہدے سے برخاست کردیا جب کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی بنیادی رکنیت بھی خارج کردی گئی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کی رکنیت غیر آئینی اجلاس طلب کرنے کے باعث برخاست کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پرویز الٰہی کو 16جنوری کو نوٹس بھیجا گیا تھا جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا ۔پرویز الٰہی کی جانب سے مسلم لیگ ق کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرنے کا بیان بھی دیا گیا ، ان کی بنیادی رکنیت پارٹی ایکٹ 2006کے تحت برخاست کی گئی ہے۔