لاہور(ڈیسک نیوز) چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی 10 سابق اراکین اسمبلی سمیت ساتھیوں سے سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں، پارٹی کی جانب سے پرویز الٰہی کو صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی تمام تر ظلم و زیادتی کے باوجود تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پرویز الٰہی کے قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرکے دباو ڈالنے کی کوشش کی لیکن پرویز الٰہی اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جسس سے جماعت کو نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب بھی موقع ملا ہم نے قوم کی خدمت کی، دوبارہ بھی موقع ملا تو خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔