اسلام آباد (بیوروچیف)صدر سے لے کر وزیر اعظم بھی جب ایک ملک سے دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو انہیں بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنا ہوتا ہے لیکن اس دنیا میں تین ایسی شخصیات بھی ہیں جنہیں دنیا میں کہیں بھی سفر کیلئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
یہ خاص لوگ برطانیہ کے شاہ چارلس اور جاپان کے شہنشاہ اور ان کی اہلیہ ہیں ۔
ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد جب چارلس برطانیہ کے بادشاہ بنے تو تبھی ان کے سکریٹری نے اپنے ملک کی وزارت خارجہ کے ذریعے سبھی ممالک کے پاس یہ دستاویزی پیغام بھیجا کہ اب برطانیہ کے کنگ چارلس ہیں، لہذا انہیں کہیں بھی پورے اعزاز کے ساتھ آنے جانے کی اجازت دی جائے ۔
یہ خاص اختیار اس وقت شہزادہ چارلس کے علاوہ جاپان کے شہنشاہ ناروہتو اور ان کی اہلیہ مساکو اووادا کے پاس ہے، جاپان کے شہنشاہ نے اپنے والد اکیہیتو کے شنہشاہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد یہ منصب سنبھالا۔جب تک ان کے والد جاپان کے شہنشاہ تھے، تب تک انہیں اور ان کی اہلیہ کو پاسپورٹ رکھنے کی ضرورت نہیں تھی، لیکن اب انہیں بیرون ملک جانے کی صورت میں ڈپلومیٹک رکھنا ہوگا ۔