اسلام آباد(ڈیسک رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تحریک انصاف کے حامی بھگوڑوں کے خلاف قانونی کارروائی کافیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے PTI کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) March 2, 2023
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کاکہنا تھا کہ ”وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے PTI کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں ۔ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے“