دبئی (ڈیسک رپورٹ)متنازع پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز پر ان کے شوہر بلال شاہ نے خاموشی توڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ پہلے حریم شاہ کے ساتھ نہیں تھا لیکن اب ہوں، اس مشکل وقت میں اس کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہیں۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ویڈیوز ان کی اپنی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے لیک کی ہیں۔
نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اب ان کے شوہر بلال شاہ کا بیان سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے صندل خٹک اور عائشہ ناز سے امید نہیں تھی کہ وہ ایسا بھی کرسکتی ہیں کہ عورت ہو کر عورت کی عزت کا خیال نہیں رکھا۔
انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف جو بھی قانونی کارروائی ہوسکتی ہے وہ ضرور کروں گا۔
مجھے حریم نے بتایا تھا کہ وہ گزشتہ برس ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے قبل ہی ایف آئی اے میں شکایت درج کرواچکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کرنے کا کہا تھا۔