وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تحریک انصاف کے حامی بھگوڑوں کے خلاف قانونی کارروائی کافیصلہ ،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تحریک انصاف کے حامی بھگوڑوں کے خلاف قانونی کارروائی کافیصلہ کرلیا ہے۔


ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کاکہنا تھا کہ ”وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے PTI کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں ۔ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں