سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی سے لاہور ان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی فرانس کے وفد کی ملاقات ،پارٹی صدر بننے پر مبارکباد پیش کی

فرانس(حمید چوہدری سے) پی ٹی آئی فرانس کے وفد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی سے ان کی رہائش گاہ لاہور میں ملاقات کی جبکہ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان بھی موجود تھے ۔
IMG_8114
وفد کے ارکان نے چودھری پرویز الہی کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی صدر بننے پر مبارک باد دی۔

وفد جیل بھرو تحریک میں شرکت کے لئے فرانس سے پاکستان گیا تھا
IMG_8115
وفد میں سینئر رہنما تحریک انصاف فرانس یاسر قدیر۔ میاں ذولفقار جتالہ ۔چودھری گلزار لنگڑیال۔ مشتاق جدون ۔راجہ طاہر محمود۔فیضان لنگڑیال وغیرہ شامل تھے ۔چودھری پرویز الہی نے جیل بھرو تحریک میں فرانس سے پاکستان شرکت کرنے پر وفد کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا۔
جبکہ اس موقع پر وفد نے برسلز میں اٹھارہ مارچ دن دو بجے ہونے والے یورپین چیپٹرز کے ممبران کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے بریف کیا جو کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلاف نکالا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں