*خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ماریہ صدیقی ڈپٹی ھیڈ وویمن ونگ مسلم لیگ ن سعودی عرب کا خواتین کو خراج تحسین پیش۔*
*آئیں آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مل کر ایسی سوچ اور فرسودہ نظام کو دفن کردیں جو عورت کو اس کی شناخت سے محروم کرتا ہے
*ہم اس نظام کا خاتمہ کریں گے جو عورت کو اس کے بنیادی حقوق کے حصول میں رکاوٹ بنتا ہے. جو اس کی آواز دباتا ہے جو اس کا معاشرے اور غیرت کے نام پہ قتل کرتا ہے تو کبھی اس کو جینے کے حق سے بھی محروم کردیتا ہے.
*خواتین کے حقوق کی جنگ اس وقت کی اولین ضرورت ہے. خواتین کو بااختیار بنائیں عورت کی شناخت کو قابل فخر بنائیں
*پاکستان کی خواتین نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران بے مثال جدو جہد سے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں*
*پاکستان کی پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی 33فیصد ہے جو دنیا کے لئے ایک اچھی مثال ہے
*خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اسمبلیوں اور ہر فورم پر کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
*مریم نواز صاحبہ سمیت ان تمام خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں جو اسیری کے عمل سے گزری ہیں۔
*خواتین کے عالمی دن پر ایک ایک خاتون کو پاکستان مسلم لیگ ن وویمن ونگ سعودی عرب مبارکباد اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔