لاہور(ڈیسک نیوز)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تحریک انصااف کے جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی تصاویر جیل بھرو تحریک کے دوران کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دانستہ جھوٹ پھیلایاجارہا ہےکہ یہ شخص پولیس حراست میں تھا،سی سی ٹی وی فوٹیج سےانکشاف ہواکہ جاں بحق شخص کوپرائیویٹ گاڑی ہسپتال چھوڑکرگئی ۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کےذریعےگاڑی اور اس میں سوارافراد کی تلاش جاری ہے،پوسٹ مارٹم اورسیف سٹی کی رپورٹس کےبعد درست حقائق کا تعین ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کےکارکنوں کےتشددسے11پولیس اہلکار زخمی ہوئے ،پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید پتھراؤ کیا اورڈنڈے برسائے، جس سےپولیس اہلکار شید زخمی ہوگئے۔