لاہور(ڈیسک نیوز) عمران خان کی گرفتاری کے لیے آئی پولیس کینال روڈ سے واپس چلی گئی ہے جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جانب سے رات گئے دوبارہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے زمان پارک کے اطراف میں مورچے بنا لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ اور خاتون جج کو دھمکانے کے کسی میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد اور لاہور پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تھی لیکن کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔