انتخابات سے پہلے احتساب مریم نواز کا ذاتی نکتہ نظر ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(ڈیسک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ انتخابات سے پہلے احتساب مریم نواز کا ذاتی نکتہ نظر ہے، پارٹی کا صدر میں ہوں اور میں نے انتخابات کی تیاری کا حکم دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور کامیاب بھی ہوں گے۔

نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف چند روز یا چند ہفتوں تک وطن واپس آ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں