عمران خان آج شام کارکنوں سے اہم خطاب کریں گے

لاہور(ڈیسک نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج شام کارکنوں سے اہم خطاب کریں گے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق پارٹی ذرئع کا کہناہے کہ عمران خان پولیس آپریشن، حکومتی انتقامی کارروائیوں کا احاطہ کریں گے ،عمران خان پولیس تشدد سے زخمی کارکنوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ،عمران خان آپریشن کیخلاف چٹان کی طرح کھڑے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کریں گے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل بارے اہم اعلان کریں گے ،پی ٹی آئی کے پارٹی رہنماﺅں، ٹکٹ ہولڈرز ، عہدیداروںاور کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں