لاہور(ڈیسک نیوز)زمان پارک میں پولیس کی تازہ ترین کارروائی کے بعد عمران خان کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے گھر سے باہر آگئے ۔
عمران خان بھی کارکنان کا جزبہ بڑھانے کے لیے فرنٹ فٹ پر موجود۔۔۔۔ pic.twitter.com/pRlqmrcqZ5
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) March 15, 2023
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کی جانب سے آج پھر زمان پارک میں آپریشن کیا گیا، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسوگیس کی شدید شیلنگ، واٹر کینن اور ربڑکی گولیاں کا استعمال کیا گیا، جس پر پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے ہٹنا پڑااور عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر محدود ہو کر رہ گئے اور گیٹ کو بند کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراﺅ اور پٹرول بم پھینکے گئے جس پر پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی ، وکلا کے بڑی تعداد میں زمان پارک پہنچنے پر پولیس وہاں سے رفوچکر ہو گئی۔
پولیس کے جانے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے گھر سے باہر آگئے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے آنسو گیس سے بچنے کیلئے چہرے پر ماسک پہنچ رکھا ہے اور وہ کارکنوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔