لاہور(ڈیسک رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک پولیس آپریشن فوری روکنے کا حکم دیدیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کا حکم دیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،آئی جی پنجاب پولیس عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا بتائیں آئی جی صاحب !مسئلے کا کیا حل ہے؟آئی جی پنجاب نے کہاکہ جب اسلام آباد پولیس نے نفری مانگی اس وقت الیکشن کمیشن کی میٹنگ میں تھا،ڈی آئی جی شہزاد بخاری نے لاہور پولیس سے معاونت کی درخواست کی۔
آئی جی نے کہاکہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ ہیں اور ہم نے گرفتار کرنا ہے،ڈی آئی جی اور15 افسران سمیت 59 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔