زمان پارک آپریشن : پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس وین کو آگ لگا دی

لاہور(ڈیسک نیوز)زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس وین کو آگ لگا دی۔
نجی چینل نیوز کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا زمان پارک میں آپریشن ہے تاہم پولیس کو پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے ،پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ، واٹرکینن اور ربڑکی گولیوںکا استعمال کیا جا رہا ہے تاہم کارکن عمران خان اور پولیس کے درمیان دیوار بن کر کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک کے باہر کھڑی پولیس وین کو آگ لگا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں