زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (ڈیسک رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ پولیس آپریشن روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کریں گے۔ اس سے پہلے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے عمران خان کے وکیل نے وارنٹ منسوخی کی درخواست واپس لے لی، وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وارنٹ منسوخی کی درخواست زیر التوا ہے، فیصلہ آنے تک درخواست واپس لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں