لاہور(ڈیسک نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو فوری طلب کرلیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق لاہو ر ہائیکورٹ میں زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں کہاگیاہے پورے لاہور کی پولیس زمان پارک میں لگا دی گئی ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ یہ ٹاک شو نہیں ہے ، آپ قانونی بات کریں ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکیل کو ہدایت کی کہ عدالت میں آرام سے بات کریں ،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو فوری طلب کرلیا،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کوبھی 2 بجے طلب کرلیا۔