تحریک انصاف کا جارحانہ اور تشدد امیز رویہ جہموریت اور قانون کی پامالی ھے عمران خان بھی الطاف حسین کے نقش قدم پر چل پڑا ھے ۔۔۔
جاوید اقبال بٹ
صدر مسلم لیگ مدینہ منورہ نے کہا ھے
گھر کا شیر اور باہر کی بھیڑ
کی کہاوت تو آپ لوگوں نے سنی ہو گی
آج کی تاریخ میں یہ کہاوت عمران خان پر پوری طرح صادق آتی ھے عمران خان اپنے زمان پارک والے گھر میں بیٹھ کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر انٹرویو دے رہا ہے
بڑھکیں مار رہا ہے لیکن زمان پارک والے والے گھر سے سے باہر نہیں نکل رہا کہیں پولیس گرفتار نہ کرلے
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جیل جانے کو تیار ہوں
جیل جانے سے مجھے یا میری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دینے کے تھوڑی دیر بعد ہی عمران خان نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیا بلکے ترلے کیے کہ میرے گھر کے سامنے جمع ہوں کیونکہ پولیس مجھے گرفتار کرنے آ رہی ہے۔
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے
عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک کے باہر موجود پولیس نے پیش قدمی کی تو پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا،
غلیلیں چلائیں،
ڈنڈے برسائے ،
مارو مارو کے نعرے لگائے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت 33 پولیس اہل کار اور ایک عام شہری سمیت 34 افراد زخمی ہوئے۔
عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا، جو ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث ایک کیس کی سماعت ختم ہونے پر اچانک روسٹرم پر آگئے اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ابھی تو آپ کی درخواست فکس نہیں ہوئی، مقرر ہوئی تو دیکھوں گا،
اس عدالت نے پہلے بھی عمران خان کو بہت ریلیف دیا تھا مگر اس کا کیا ہوا
عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا،
دیکھیں گے اس کےکیا نتائج ہوسکتے ہیں۔
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر سماعت کی استدعا مسترد
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ درخواست پر 12 بجے سے پہلے سماعت کرلی جائے۔
چیف جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا کہ اس عدالت نے پہلے ایک راستہ دیا تھا، آپ کا کیس آج اعتراضات کے ساتھ لگا ہوا ہے اسے دیکھیں گے، کیا آپ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے ہیں؟
وکیل خواجہ حارث کا کہناتھا کہ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عدالت کے سامنے ہے اس پر چیف جسٹس عامرفاروق نےکہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کا بلڈ ٹیسٹ ضرور کریں گے
جس پر تحریک انصاف کے ترجمان اور سینئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کو کو رانا ثناء اللہ کے حوالے نہیں کریں گے۔
رانا ثناءاللہ کے بیان کے بعد فواد چوہدری کے اس بیان نے اس بات پر مہر تصدیق کردی ہے کہ عمران خان واقع ہی نشئی ہے
بات شروع ہوئی تھی گھر کا شیر اور باہر کی بھیڑ سے
اب تو ٹی وی چینل پر بھی تمام اینکر کہہ رہے ہیں کہ عدالت کے حکم کی تعمیل ہونی چاہیے عمران خود آئین اور قانون کی بات کرتا ہے
اس لئے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے خود گرفتاری دیتا اور بہادری کا مظاہرہ کرتا
لیکن عمران خان تو ڈرپوک نکلا اور چوہے کی طرح زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے۔
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں عمران خان سوشل میڈیا پر تو دنیا کا بہادر لیڈر ہے
لیکن حقیقت میں شیر کی بجائے بھیڑ نکلا۔
اب تازہ ترین کہ مطابق نیا حکم ایا ھے اسوقت تک
10ارب روپیہ کا نقصان جگ ھنسائی اور دنیا میں تماشہ بننے کہ بعد 30افسران پنجاب پولیس 29 اسلام اباد پولیس زخمی ھونے کہ بعد اتنی تاخیر سے نیاحکم جاری ھوا ھے جسمیں *
*لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں پولیس کا آپریشن فوری روکنے کا حکم دے دیا*۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک آپریشن روک دیا جائے، عدالت