زمان پارک کے باہر ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکہ

لاہور (ڈیسک نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ٹرانسفارمر مبینہ طور پر پٹرول بم پھینکے جانے سے پھٹا۔ پولیس نے تحریک انصاف کے 10 کارکنان کو زمان پارک کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب زمان پارک کے باہر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی، مبینہ طور پر گاڑی کو آگ بھی پٹرول بم پھینکنے کے سبب لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں