لاہور (ڈیسک نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نگراں حکمران اور (ن )لیگی رہنما الیکشن کے خوف سے پاگل ہو چکے ہیں۔
نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کو نوازشریف اور مریم نواز براہ راست ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاقانونیت کی تمام حدیں پار کر لیں۔ یہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ جلد مجرموں کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔