لاہور(ڈیسک نیوز)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کسی نوجوان کیخلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوا تو اس کا مستقبل خراب ہو جائے گا،والدین کو چاہئے بچوں کو ان حرکتوں سے باز رکھیں۔
نجی نیوز چینل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کاکہناتھا کہ زمان پارک میں آپریشن نہیں، عدالتی حکم کی تعمیل ہو رہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری وارنٹ لیکر لاہور پہنچے تھے،لاہور پولیس نے قانون کے مطابق ان کی مدد کی ۔
ڈاکٹر عثمان انور کاکہناتھا کہ ڈی آئی جی اسلام آباد وارنٹ لے کر گئے تو پتھراﺅ کرکے ان کو زخمی کیاگیا،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پٹرول بم پھینکے گئے، پتھراﺅ کیاگیا،ان کاکہناتھا کہ پتھراﺅ سے ابتک 54 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں ، پولیس مسلح نہیں ، واٹر کینن اور شیلنگ کا قانونی استعمال ہو رہی ہے۔
آئی جی پنجاب پولیس نے کہاکہ تمام فورسز پر امن اور کسی کو نقصان نہ پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، ڈنڈا بردار موجود ہیں ، رینجرز ، ایلیٹ ، پولیس اور میڈیاکی گاڑیوں کو نشانہ بنایاگیا،ان کاکہناتھا کہ کسی نوجوان کیخلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوا تو اس کا مستقبل خراب ہو جائے گا،والدین کو چاہئے بچوں کو ان حرکتوں سے باز رکھیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پی ایس ایل انٹرنیشنل ایونٹ ہے ، اسے ڈسٹرب نہیں ہونے دیں گے۔