لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے لیے عمران خان کو کل سوا 2 بجے طلب کرلیا ہے۔ جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیے کہ سوا 2 کا مطلب سوا 2 ہے یہ نہیں ہوگا وہ آرہے ہیں راستے میں ہیں۔ اگر ریلیف چاہیے تو سوا دو تک عمران خان کو کمرہ عدالت میں ہونا چاہیے۔
عمران خان کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔جسٹس شہباز نے ریمارکس دیے کہ درخواستوں پر عمرا ن خان کے دستخط تو سکین لگتے ہیں ۔ وکیل نے بتایا کہ دونوں دستخط عمران خان کے ہیں لیکن اسکینڈ ہیں ۔ جسٹس شہباز نے کہا کہ اگر یہ سکین دستخط ہیں تو قابل قبول نہیں۔