ائی ٹی مینجر ریحان شبیر کہ مطابق ویب اینڈ ڈیولپمنٹ اخوت یونیورسٹی کی تعلیم تربیت کہ لئے پہلے گروپ کا web & Develpment program فیصل آباد اخوت یونیورسٹی سے اغاز ھوگیا ھے اب اخوت یونیورسٹی فیصل اباد میں پاکستان کے تمام صوبوں سے آنے والے 60 گریجویٹس کے لیے web & Develpment Course کورس کا اجرا شروع کیا ہے۔ اور 6 ماہ کہ کورس میں ھوسٹل اور فری تعلیم علاوہ ان کو جاب کی سہولت بھی دی جائے گی ان طلبا گروپ میں ملک کے بڑے سافٹ ویئر ہاؤسز کی روشنی میں ہوگی۔ اخوت یونیورسٹی قصور اور فیصل اباد میں جدید خطوط پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس اقدام میں ڈاکڑ امجد ثاقب کی خدمات اور جذبہ حب الوطنی قابل دید ھے جبکہ انکا ادارہ ملک میں وسیع علاقوں 800 برانچ سے بلاسود قرصہ کی سہولت بھی دے رھا اس کہ علاوہ کرونا کی وبا میں اخوت ادارے نے بھرپور کیمونٹی خدمات اور سیلاب زدگان کی بھی بھرپور خدمت کی تھی اور متاثرین سیلاب کو اخوت نے گھر بنا کر بھی تقسیم کئے ھیں ۔اب تعلیم کہ شعبہ میں مختلف فیکلٹی میں تعلیم دی جارھی ھے پاکستان میں یونی کارن کمپنیاں بنانے کی صلاحیت (بلین ڈالر کی آمدنی ہے) اور ہنر کی بنیاد پر تعلیمی اصلاحات کی جا سکتی ھے اخوت کا ادارہ ھنر مند کو بلا سود قرضہ دے کر عظیم مشن کی تکمیل کر رھا ھے