خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات آنے والے زلزلہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہوگئی ہے جبکہ 173افراد زخمی ہیں، پی ڈی ایم اے

خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات آنے والے زلزلہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہوگئی ہے جبکہ 173افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلہ میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ رات آنے والے زلزلے میں خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔

موصول ہونے والے تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں زلزلہ میں 7افراد جاں بحق جبکہ 90سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ کے نتیجے میں سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات تا کالام روڈ بلاک ہے جبکہ کئی مکانات کے منہدم ہونے کی بھی اطلاعات ہیں لوئرد یر میں زلزلہ میں 4افراد جاں بحق جبکہ 29زخمی ہوئے ہیں اور 5مکانات منہدم ہوگئے ہیں بونیر میں زلزلہ میں 9افراد زخمی جبکہ 3مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔

زلزلہ میں ضلع چترال بالائی و زیریں میں 34افراد زخمی جبکہ 5مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ مالاکنڈ میں1شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی ہیں جبکہ 4مکانات گر گئے ہیں شانگلہ میں زلزلہ میں 8افراد زخمی جبکہ 9 مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں