الیکشن

اکتوبر سے قبل الیکشن ممکن نہیں، بعد کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئندہ کی صورتحال کیا ہوگی کچھ علم نہیں، انتخابات کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا۔ تاہم اتفاق ہوا ہے کہ اکتوبر سے قبل الیکشن ممکن نہیں ہیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  الیکشن کرانے کے لیے  ہمیں سیکیورٹی اہلکاروں  کی ضرورت ہوگی جو دستیاب نہیں ہیں۔ الیکشن کے لیے فنڈز کی ضرورت ہوگی جو ہمارے پاس نہیں، اندرونی حالات  خطرات سے دوچار  ہیں ،پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی مشکل ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم آج بھی  عمران خان کے معاملے پر بہتر طریقے سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے بعد  پی ٹی آئی  کی  جانب سے  منفی رویہ اختیار کیاگیا ہے، تاہم ملک کے وسیع کر مفاد میں عمران خان سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ موجودہ حالات میں حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت میں آنے رسک لیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ عمران خان کا حکومت سے نکلنے اور آج امریکا کو پیغام تک کا سفر ہے، دنیا میں کہیں بھی ایک ملزم عدالت میں پیش ہونے سے انکار نہیں کرتا لیکن ٹیلی ویژن کی اسکرینز پر چند ہفتوں سے دیکھا جارہا ہے کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کر رہا ہے اور کئی وجوہات اس کی صفائی میں بیان کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں