پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (ڈیسک نیوز) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق درخواست تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر، سبطین خان اور دیگر کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے دائر کی جس میں الیکش کمیشن ، وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے ، عدالت انتخابات 30 اپریل کو ہی منعقد کرانے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں