پاکپتن (ڈیسک نیوز) پاکپتن کے نواحی علاقے میں درندہ صفت شخص نے ساتھیوں سے مل کر بھائیوں، ماں اور بھابھی سمیت 7 افراد کو قتل کر دیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ملزم سحری کے وقت ساتھیوں سمیت بھائی کے گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، اپنے ہی خون کے ہاتھوں ماں کی جان کیا نکلی 2 بیٹے، ان کی بیویاں ، 2 پوتے اور ایک پوتی بھی خون میں نہا گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر تفتیش شروع کر دی۔