اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ایکسپوٹرز 30 اپریل تک برآمدات کی رقوم بغیر کٹوتی لا سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق مقررہ تاریخ سے 30 دن بعد تک ایکسپورٹ کی رقوم لانے پر 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 سے 60 روز بعد ایکسپورٹس رقوم لانے پر 6 فیصد کٹوتی اور 30 اپریل سے 60 روز بعد ایکسپورٹس رقوم پر 9 فیصد کٹوتی ہوگی۔